جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

10 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے لیے 10 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے لیے دس ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کو ایل ڈی اے کی حدود سے نکالنے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا، مقامیوں کے مسائل حل کرنے کا عزم لے کر یہاں آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وارث شاہ یونیورسٹی بنانے کے لیے پر عزم ہیں، وارث شاہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے کارروائی تیزی سے مکمل کی جا رہی ہے، پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانا ہمارا عزم ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں صوبے کے ہر ضلع کو اس کا حق ملے، صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کرتا رہوں گا، کسی کو سیاسی مخاصمت کا نشانہ نہیں بناتے، ہر کام میرٹ پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیشہ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر کام کرنے کی کوشش کی ہے۔

صوبائی وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ترقی عوام کا حق ہے، کسی پر احسان نہیں کر رہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج پر جلد از جلد عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخوپورہ پریس کلب سے متعلق ایشوز کا جائزہ لے رہے ہیں، صحافیوں کے مسائل حل کیےجائیں گے، صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں