بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی دور میں شروع 10 بلین ٹری منصوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی دورمیں شروع ہونے والا 10 بلین ٹری منصوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کہیں اہداف حاصل نہ ہوسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت درخت لگانے کا 63 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، تمام صوبے بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت درخت لگانے کے اہداف حاصل نہ کیے جاسکے، 4 سال میں منصوبے کے تحت 2 ارب 6 کروڑ 89 لاکھ درخت لگائے گئے

ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت چارسال کیلئے 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ پروگرام کے اہداف سے ایک ارب 22 کروڑ 71 لاکھ درخت کم لگائے گئے، سندھ منصوبے کے مقررہ ہدف کے تحت 79 فیصد درخت لگانے کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

پنجاب 71 فیصد کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 70 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، گلگت بلتستان نے 41 فیصد ہدف حاصل کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت آزاد کشمیر نے درخت لگانے کا 29 اور بلوچستان نے 17 فیصد ہدف حاصل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں