The news is by your side.

کے الیکٹرک کے دفاتر پر حملوں کیخلاف 10 مقدمات درج، 4 افراد گرفتار

کراچی میں کے الیکٹرک کے دفاتر پر حملوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 مقدماد درج جبکہ 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کے الیکٹرک کے مطابق اسٹاف، املاک کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام شر پسندوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائیاں ہو رہی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

مقامی تھانوں میں اب تک 10 ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہیں اور دفاتر پر حملوں میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے شناخت کرنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاریاں کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے دفاتر پر حملے قابلِ مذمت ہیں، حملوں کی وجہ سے یوتیلٹی کے آپریشن کے ساتھ ساتھ شہر بھی متاثر ہوتا ہے، چند ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کی وجہ سے وہ صارفین بھی متاثر ہوتے ہیں جو کمپنی سے اپنی جائز شکایات کے حل کے لیے رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ مقامی شہری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے اسٹاف اور ہماری املاک کی حفاظت کے لیے مکمل معاونت فراہم کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرتے رہیں، حملوں میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں