اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

صدر مملکت کا عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شاہ زیب کیلئے 10 کروڑ کا چیک

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی کراٹے چیمپئن شاہ زیب رند کو 10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے شاہ زیب رند کو سنگاپور میں عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد بھی دی، صدر نے سنگاپور میں کراٹے کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب خان کی تعریف کی۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، مواقع دینے کی ضرورت ہے، کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

صدر مملکت آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے شاہ زیب مستقبل میں بھی ملک کیلئے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

خیال رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر لی اور کراٹے کومبیٹ انٹیرم چیمپئن کا بیلٹ اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کے اسٹار فائٹر شاہ زیب رند نے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ کے فائنل میں برازیلین حریف ’’برونو ایسیس‘‘ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند چھ بار قومی چیپمپئن بھی رہ چکے ہیں اور وہ امریکا میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹے کامبیٹ کے بھی فاتح ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں