تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بینائی تیز کرنے والی غذائیں

آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہے لیکن آج کل لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون کے استعمال سے ہم سب کو نظر (بینائی) کی کمزوری کا سامنا ہے۔ اسی طرح ہمارے بچوں کو بھی نظر سے متعلق مسائل درپیش ہیں اور بینائی کی کمزوری کے باعث عینک استعمال کرنے پر مجبور ہے، لیکن غذا میں معمولی سی تبدیلی کے زریعے اس پریشانی کا حل ممکن ہے۔

ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔

مچھلی

مچھلی میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ وفات مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط اور خشک آنکھوں جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، اومیگا3 آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔

fish-12

پالک

پالک ایسی سبزی ہے، جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے، جو آپ کی آنکھوں کے لئے دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہے۔

spanich-1

پالک میں موجود لیوٹین ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی اور موتیے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

انڈا

انڈے میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو آپ کو رات کے اندھے پن کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔

egg

شکرقندی

وٹامن اے سے بھرپور شکرقندی کو اس کے سیزن میں اکثر استعمال کریں۔ یہ رات کی نظر کو بہتر کرنے کے لیے بہترین چیز ہے اور بینائی کو دھند لانے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

sweet

ترش پھل

ترش پھلوں میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے، یہ نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر میں اس کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔

fruits

گاجر کا جُوس

گاجر بینائی کو مضبوط بنانے کے لئے بہترین عناصر میں سے ایک ہے، ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس گاجر کے جوس کا استعمال آپ کو بینائی کی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے، گاجر میں وٹامن اے، پوٹاشیم،کارپورہائیڈریٹ اور ریشے پائے جاتے ہیں، جو بینائی کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

crrot

خشک میوہ جات

موسمِ سرما کے شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے جن میں خاص طور سے مونگ پھلی، اخروٹ پستہ، بادام، انجیر اور چلغوزے وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔

dry

تمام میوہ جات بالخصوص بادام ، مونگ پھلی میں وٹامن ای سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

زیتون کا تیل

یہ مخلتف وٹامنوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

oil

ناشپاتی

ناشپاتی ان بہترین پھلوں میں سے ہے، جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بینائی کو تیز کرتے ہیں۔

avacado

بلو بیریز

بلو بیریز میں موجود وٹامن اے موتیا ہونے نہیں دیتا ، کسی بھی ایسے مرض میں جس میں بینائی جانے کا خطرہ ہو ، بلو بیریز کھانا مفید ہے۔

e1

Comments

- Advertisement -