ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی سے 10 ایرانی باشندے گرفتار، پاکستانی دستاویزات بنانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے نے شہر قائد سے دس ایرانی باشندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان پاکستانی سفری دستاویزات کی بنیاد پر قطر جانے والے تھے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسانی اسمگلنگ ونگ نے کراچی کے مختلف علاقوں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ایرانی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے جعلی پاکستانی دستاویزات بنارکھی تھیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ایرانی باشندوں کو گرفتار کرکے تین مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پاکستانی اور ایرانی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے پاکستانی سفری دستاویزات بنانے میں کامیاب ہوگئے، جس کی بنیاد پر وہ قطر جانے والے تھے تاہم ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے منصوبہ بروقت ناکام بنا دیا۔

گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا حال ہی میں ہوا ہے، جس سے متعلق نادرا کے اعلیٰ افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ منطقی و قانونی طور پر مقدمات کا بھی اندراج ہورہا ہے، واقعے میں ملوث نادرا افسران و ملازمین اور ان کے آلہ کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں