پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

دنیا میں‌ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دس کتب

اشتہار

حیرت انگیز

سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے تفریح کے نئے ذرایع ضرور پیدا کیے، مگر قارئین کی کتابوں سے محبت آج بھی قائم ہے۔ یہی وجہ ہے کتابوں کی خرید و فروخت اور ان کے مطالعے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

گذشتہ دنوں دنیا میں دس سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتب سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مطالعے کے میدان میں کن کتابوں نے قارئین کو گرویدہ بنایا۔

دسوایں نمبر لوئیس ایل ھے کی کتاب ’یو کین ھیل یوور سیلف‘ ہے، جس کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں اور کتاب نے کتنے ہی انسانوں کی زندگیاں تبدیل کر دیں۔ نویں نمبر پر ’دی ڈائری آف اینا فرینک‘ ہے، جس کی 27 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ ہٹلر کے کٹھن دور میں ایک بچی کی لکھی اس ڈائری نے قارئین پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

- Advertisement -

کتاب، جس نے دنیا کو دیوانہ بنا دیا

مذکورہ فہرست میں آٹھویں نمبر پر نپولین ہل کی کتاب ’تھنک اینڈ گرورچ‘ موجود ہے۔ جسے مالی اعتبار سے کامیاب ترین کتاب سمجھا جاتا ہے۔ مصنف نے مذکورہ کتاب میں چالیس امیر ترین لوگوں کے انٹرویو شائع کیے ’تھنک اینڈ گرو رچ‘ سے قارئین کاروبار میں کامیابی کا فن اور اپنے مالی معاملات کو موثر انداز میں چلانے اور زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کے گر سیکھ سکتے ہیں۔

اس فہرست میں مارگریٹ میچل کی ’دی گون وتھ دی ونڈ‘ بھی شامل ہے، ساتواں نمبر پر موجود اس کتاب کی 30 ملین کاپیاں‌ فروخت ہوچکی ہیں. ویمپائر ناولز کو نئی جہت دینے والی سیریز ’دی ٹوائی لاٹ‘ کی اس فہرست میں‌ موجودگی حیران کن نہیں، جس نے ریکارڈ بزنس کیا.

پانچویں نمبر پر موجود ڈین برائون کی کتاب ’ڈی ونچی کوڈ‘ نے نہ صرف قارئین کو گرویدہ بنایا، بلکہ ایک بلاک بسٹر فلم کے قالب میں‌ بھی یہ ناول ڈھالا گیا.

اس فہرست میں‌ پائولو کوئلیو کا ناول ’الکیمسٹ‘ چوتھے نمبر پر ہے. ’لارڈ آف دی رنگز‘ کا نمبر تیسرا، جب کہ جے کے رولنگ کے شہرہ آفاق ناول ’ہیری پورٹر‘ کا نمبر دوسرا ہے. یاد رہے کہ ’لارڈ آف دی رنگز‘ اور ’ہیری پورٹر‘ دونوں‌ ہی سیریز فلم کے قالب میں ڈھلیں اور بلاک بسٹر ثابت ہوئیں.

پہلے نمبر پر چین کے انقلابی رہنما چیئرمین مائوزے تنگ کے اقوال پر مشتمل چھوٹی سی کتاب، جسے سرخ کتاب بھی کہا جاتا ہے، برا جمان ہے۔ اس کتاب کو یک زمانے میں‌ چین میں‌ بڑے جوش و خروش سے پڑھا جاتا ہے اور آج بھی اس کی مقبولیت قائم ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں