The news is by your side.

Advertisement

سوشل میڈیا پر 10 مقبول ترین پاکستانی شوبز کی شخصیات

سوشل میڈیا کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے ، کسی کو ٹویٹڑ زیادہ پسند ہے کسی کو فیس بک تو کسی کو انسٹاگرام ، ہم اپنے دوستوں سے باتیں ، تصاویر شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں ایسی طرح پاکستانی کی شوبز شخصیات بھی اپنے مداحوں سے رائے ، تصاویر اور خبریں شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو سوشل میڈیا پر 10 مقبول ترین پاکستانی شخصیات کے بارے میں بتائیں گے۔

عاطف اسلم

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم جو اپنی خوبصورت کی آواز کی وجہ سے سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں، عاطف اسلم کسی تعریف کے محتاج نہیں وہ بہت زیادہ مقبول ہیں ، وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی رائے ، تصاویر اور اپنے گانے شیئر کرتے ہیں، عاطف اسلم پاکستان اور ہندوستان دونوں میں نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار ہیں۔

10

عاطف اسلم کے ٹوئیٹر پر 699 ہزار فالوور، انسٹاگرام پر 18 لاکھ  اور فیس بک پر ایک کروڑ 96 لاکھ 46ہزار لائیکس ہیں۔

علی ظفر

پاکستانی گلوکار علی ظفر پہلے پاکستانی ہے ، جن کو بالی ووڈ میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ، یہ بہت ہی زیادہ ذہین ، اچھے اداکار اور گلوکار ہیں، علی ظفر کے مشہور ترین گانوں میں “چھنّوں کی آنکھ میں ایسا نشہ ہے” بہت مقبول ہوا۔ سوشل میڈیا پر انکے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

9

علی ظفر کے ٹوئٹر پر 937 ہزار فالوور، انسٹاگرام پر 12 لاکھ اور فیس بک پر سب سے زیادہ 54 لاکھ 9 ہزار لائیکس ہیں۔

عائزہ خان

پاکستانی اداکارہ عانزہ خان بہت ہی زیادہ خوبصورت ہے اور سوشل میڈیا پر سرگرم ہے، سوشل میڈیا پر انکے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، انکا ٹوئیٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں لیکن وہ انسٹاگرام اور فیس بک پر ایکٹو ہے۔

7

عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 646 ہزار فالووور ہے جبکہ ایک فین پیج بھی ہے جہاں اس سے زیادہ فالوور ہے، فیس بک پر 67 لاکھ 51 ہزار 588 لائیکس ہیں۔

راحت فتح علی خان

صوفی بادشاہ راحت فتح علی خان جو ہمارے پاکستان کیلئے بہت ہی زیادہ قیمتی ہے، کوئی ڈرامے کا ٹائٹل گانا ہو یا کسی فلم کا ہمیشہ سب کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں ، انکا انسٹاگرام اکاؤنٹ نہیں اور سوشل میڈیا میں مقبول ترین شخصیات میں صرف فیس بک اور ٹوئٹر کی وجہ سے چوتھے نمبر پر ہے۔

6

راحت فتح علی خان کے ٹوئٹر پر 14 ہزار 900 فالوور جبکہ  فیس بک پر 60 لاکھ 23 ہزار 62 لائیکس ہیں۔

ماہرہ خان

ماہرہ خان جو پاکستان کی خوبصورت اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہے، ہر وقت سوشل میڈیا پر پوسٹنگ میں مصروف رہتی ہے اور وہ اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے ہم سب کے دلوں پر راج کرتی ہے، ماہرہ خان سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کرتی ہے۔

4

ماہرہ خان کے ٹوئٹر پر 208 ہزار ، انسٹاگرام 966 ہزار ، فیس بک 28 لاکھ 6 ہزار 342 لائیکس ہیں۔

حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی جنہوں نے بہت سے سپر ہٹ ڈارموں اور فلم جوانی پھر نہیں آنی میں کام کیا ہے، وہ سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتے ہیں اور ہر ایشو پر اپنی رائے اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہیں، چاہئے وہ سیاسی ہو یا ملک سے متعلق ایشو ہو، انکا انسٹاگرام پر اکاؤنٹ ہے پر ایکٹو نہیں، اس لئے وہ ٹوئٹر اور فیس بک زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

8

حمزہ علی عباسی  کے انسٹاگرام پر 14000، ٹوئٹر پر 116 ہزار ، فیس بک پر 37 لاکھ ، 36 ہزار 986 لائیکس ہیں۔

فواد خان

پاکستانی اداکار فواد خان جو ہر دل کی ڈھرکن ہے، انکی دلکش شخصیت کی وجہ ہر کوئی پسند کرتا ہے، سوشل میڈیا پر مقبول ترین شخصیات میں ساتویں نمبر پر ہے، ویسے فواد خان سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم نہیں اور اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں زیادہ پوسٹنگ نہیں کرتے، شاید یہی وجہ ہے کہ مقبول ترین شخصیات میں اس نمبر پر ہے۔

1

فواد خان کے ٹوئٹر پر 254 ہزار ، 10 لاکھ انسٹاگرام ، 17 لاکھ 51 ہزار 53 فیس بک لائیکس ہیں۔

حدیقہ کیانی

حدیقہ کیانی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انکی آواز بھی بہیت خوبصورت ہے، حدیقہ کیانی بہت سے لوکل اور بین الاقوامی ایواڈز جیت چکی ہے، خوبصورت اآواز کی بدولت تمغہ امتیاز کا اعزاز بھی انکے پاس ہے، اچھی آواز کی وجہ سے ہی سوشل میڈیا پر انکی مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

3

حدیقہ کیانی کے ٹوئٹر پر  101ہزار فالوور، 193 ہزارانسٹاگرام ، فیس بک 22 لاکھ 18 ہزار 547  لائیکس  ہیں۔

قرة العین بلوچ

پاکستانی گلوگارہ قرة العین بلوچ کا شمار پاکستان کی بہترین گلوگاراﺅں میں کیا جاتا ہے، قرة العین بلوچ نے بہت سے ہٹ گانے دیئے، جس میں کوک اسٹوڈیو کے گانے شامل ہیں ، انھوں نے بہت سے ایوارڈ بھی جیتے اور وہ ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک کے زریعے اپنے مداحوں کے ساتھ سب کچھ شیئر کرتی ہے، اس لئے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد کافی ہے۔

2

قرة العین بلوچ کے ٹوئٹر پر 967 ہزار فالوور ، انسٹاگرام پر 323 فالوور اور فیس بک 20 لاکھ 13 ہزار 699 لائیکس  ہیں۔

ماورا ہوکین

ماورا ہوکین سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہے، وہ اپنے مداحوں کو سب چیزوں سے آگاہ رکھتی ہے ، چاہے کوئی سفر ہو، گھومنا ہو، فوٹو شوٹ ہو یا کوئی کھانا ہو، اسلئے سوشل میڈیا پر انکی مداحوں کی تعداد بہیت زیادہ ہے۔

5

ماورا ہوکین سوشل میڈیا پر مقبول ترین شخصیات میں دسویں نمبر پر ہے، انکے انسٹاگرام پر 13 لاکھ ، ٹوئٹر پر 194 ہزار، فیس بک پر نو لاکھ 4 ہزار 147لائیکس ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں