ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی 10 اسٹائلش خواتین سیاستدان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی دس ایسی خواتین سیاستدان جو اپنی قابلیت اور سیاسی ہم آہنگی کے بجائے اپنی خوبصورتی اور حسن کے بنا مشہور ہیں۔

ریحام خان

پاکستانی خواتین سیاستدان کی فہرست میں ریحام خان سرفہرست ہیں، ریحام خان اپنی اسٹائلش ڈریسنگ اور خوبصورت شخصیت کی بنا پاکستانی خواتین کیلئے ایک علامت ہیں۔

ریحام کی خوبصورتی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آنکھوں کو بھا گئی اور جنوری میں وہ عمران خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ریحام بی بی سی کی سابق اینکرپرسن رہیں جبکہ اب وہ ایک کامیاب شو کی اینکر ہیں اور حال ہی میں ایک فلم بھی پروڈوس کرہی ہیں۔

مریم نواز

مریم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما میاں نواز شریف کی بیٹی ہیں، یہ ابھی حال ہی میں سیاست کے میدان کارزار میں آئی ہیں،یہ 28اکتوبر 1973کو لاہور میں پیدا ہوئی۔

انھوں نے ابتدائی تعلیم کونویٹ آف جیسس اینڈ میری سکول لاہور سے حاصل کی۔ جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔یہ شریف ٹرسٹ کی چیئر پرسن بھی ہیں۔

 مریم نواز نے اپنی عملی سیاست کا آغاز تو کر دیا ہے تاہم ابھی انھوں نے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وہ سماجی نوعیت کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہورہی ہیں۔ لیپ ٹاپ تقسیم اور تعلیمی اداروں کی دیگر تقریبات میں انھوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

شریف خاندان کی اگلی نسل سے مریم نواز واحد خاتون ہیں جنہوں نے عملی سیاست کا آغاز کیا ہے، ان سے پہلے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے عملی سیاست میں قدم رکھا تھا۔

حنا ربانی کھر

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ، جو اپنے نت نئے فیشن اور ڈیزائن کے لباس اور ہینڈ بیگز کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

جب انہوں نے دہلی ہوائی اڈّے پر قدم رکھا تو سب کی نظریں ان پر مرکوز ہوگئی تھیں، موسم کے لحاظ سے زیب تن کیے ہوئے اُن کے نیلے رنگ کے لباس، ہیئر اسٹائیل، سن گلاس اور ہینڈ بیگ انڈین میڈیا میں خوب سرخیوں کی زینت بنے۔

انہوں نے مسلم لیگ ق کی رکن کی حیثیت سے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور 2002ء میں اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ 2008ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا، اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خزانہ کی حیثیت سے بحیثیت خاتون پہلی مرتبہ ملکی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ 2011ء میں انہوں نے وزیر خزانہ کا منصب سنبھالا اور اب تک اس منصب پر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں۔

عائلہ ملک

عائلہ ملک کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے،ان کا تعلق بھی پاکستان کے ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔یہ نواب آف کالا باغ امیر محمد خان کی پوتی اور ملک اللہ یار خان کی بیٹی ہیں۔ جبکہ ان کے انکل پاکستان کے معروف سیاست دان اور سابق صدر فاروق لغاری ہیں۔ یہ ملک حماد خان کی کزن بھی ہیں۔ ملک حماد صدر زرداری کے وزیر مملکت رہ چکے ہیں، سابقہ ایم این اے سمیرا ملک ان کی بڑی بہن ہیں۔
ابھی حال ہی میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے اور آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میانوالی سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔

 شیری رحمان

شیری رحمان نیادی طور پر صحافی ہیں، بے نظیر بھٹو کے ساتھ سیاست میں آئیں اور مارچ 2000ء سے 2009ء تک پاکستان کی وزیر اطلاعات رہیں۔ اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر وزارت کو خیر باد کہا۔ تعمیر مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ندیم حسین ان کے شوہر ہیں۔

شازیہ مری

شازیہ مری انتخابات 2002ءاور 2008ءمیں پی ایس 133سے صوبائی اسمبلی سندھ کے پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین کی مخصوص سیٹوں پر ممبر منتخب ہوئیں۔ یہ صوبائی وزیر اطلاعات کے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں، ان کا تعلق بھی سندھ کے ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔

ان کے والد عطا محمد مری 1990ءاور 1993ءکے انتخابات میں سندھ اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ جبکہ والدہ پروین مری1985-86ءمیں صوبائی اسمبلی کی ممبر تھیں۔ان کے دادا حاجی علی محمد مری 1944-45میں سندھ لیجسلیٹو اسمبلی کے ممبر اور ڈپٹی سپیکر رہ چکے ہیں۔

ان کی والدہ پروین مری بھی سندھ اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں جبکہ فوزیہ وہاب کی وفات کے بعد ان کی سیٹ سے قومی اسمبلی کی ممبر بن گئیں تھیں۔ ابھی حال ہی میں شازیہ کی والدہ نے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

 اپنے دور وزارت میں انھوں نے سندھ اور خصوصاً اپنے حلقے میں بڑے کام کیے ہیں۔ شازیہ مری سیاستدان ہونے کے علاوہ سماجی کارکن بھی ہیں اور سماجی کاموں اورایسی سرگرمیوں میں بڑے ذوق و شوق سے حصہ لیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اپنے حلقے کی عوام میں بڑی مقبولیت رکھتی ہیں۔

نتاشہ دولتانہ

نتاشہ دولتانہ بھی ایک پاکستانی خواتین سیاستدان ہیں جو خوبصورت اور دلکش دیکھائی دیتی ہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کی سابق رکن بھی رہی ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے خواتین ونگ کی صدر بھی ہیں۔

کشمالہ طارق

پاکستان کی خوبرو اور حسین خاتون رکن قومی اسمبلی جو مختلف متنازعہ معاملات اور اپنے نت نئے فیشن کے لباس کی وجہ سے آئے دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

مسلم لیگ ق کے کوٹے پر پنجاب کے لیے مخصوص قومی اسمبلی کی خواتین کی نشستوں پر وہ رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، انہیں 2007ء میں کامن ویلتھ کی خواتین پارلیمینٹیرین کی چیئرمین منتخب کیا گیا۔

ان کی اس کامیابی پر انہیں  دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی۔ چونکہ کشمالہ طارق حدود آرڈیننس کے حوالے سے خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی تھیں، اس لیے بعض مذہبی جماعتوں کی جانب سے ان کی کردارکشی کی مہم بھی چلائی گئی۔

ناز بلوچ

ناز بلوچ کا شمار پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنماوں میں ہوتا ہے وہ سندھ میں تحریک انصاف کی ایک بہادر ورکر ہیں، اگرچہ ان کے والد پاکستان پیپلز پارٹی کے حامی تھے، لیکن وہ عمران خان اور تحریک انصاف کی سرشار کارکن ہیں، ناز بلوچ کی قدرتی خوبصورتی کو سراہا جاتا ہے ۔

شرمیلہ فاروقی

شرمیلا فاروقی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر رہ چکی ہے،شرمیلا فاروقی نے ایم بی اے اور قانون میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ یہ تحریر اور تقریر میں بہت مہارت رکھتی ہیں اور عموماً ٹی وی ٹاک شوز میں اپنی پارٹی کا موقف بہت مدلل اور خوبصورت انداز میں پیش کرتی رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی بیوروکریٹ اور پاکستان سٹل مل کے سابق چیئرمین عثمان فاروقی کی بیٹی ہیں،یہ سلمان فاروقی کی بھتیجی ہیں جو صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں شرمیلا فاروقی نے حشام ریاض کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا ہے۔جبکہ انہوں ٹی وی کے لیے بھی ایک ڈرامے میں کام کیا، جو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔شرمیلا سیاسی تقریبات کے علاوہ سماجی تقریبات میں بھی بڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں