تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

اسرائیل کی فلسطین پر پانچویں روز بھی وحشیانہ بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کی فلسطین پر پانچویں روز بھی وحشیانہ بمباری جاری رہی، اسرائیلی فورسز زمینی اور فضائی حملے کر رہی ہیں، جنوبی غزہ میں صبح سویرے رہائشی عمارت پر بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق جمعے کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے پر حملے میں بھی 11 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جس کے بعد شہدا کی تعداد 144 ہوگئی، جب کہ 900 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی بم باری کے باعث متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں، اور 10 ہزار سے زائد فلسطینی بےگھر ہو چکے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے نے غزہ پر صہیونی فورسز کا فضائی حملہ براہِ راست دکھایا۔

دوسری طرف اسرائیلی بم باری کے خلاف امریکا، برطانیہ اور جنوبی افریقا میں مظاہرے ہونے لگے ہیں، شکاگو میں فلسطین کے حق میں مظاہرین نے فلک شگاف نعرے بلند کیے، برطانوی شہر مانچسٹر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اسرائیلی بربریت جاری ، غزہ میں فضائی حملوں کے بعد زمینی آپریشن شروع

نیلسن منڈیلا کے پوتے نے اسرائیل میں جنوبی افریقا کا سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ادھر اردن فلسطین سرحد پر ہزاروں نوجوانوں جمع ہو چکے ہیں، اور وہ سرحد کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، جب کہ غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر 10 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -