تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیر اعظم کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن سے معاون خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی، نوابزادہ افتخار احمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر، مہیش کمار ملانی، سردار سلیم حیدر، تسنیم حیدر، محمد علی شاہ باچا، سردار شاہ جہاں یوسف اور ملک نعمان لنگڑیال کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 27 ہے جبکہ 22 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔

جاوید لطیف بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔ وفاقی وزرا 34، وزرائے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

Comments

- Advertisement -