The news is by your side.

Advertisement

کراچی سے منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان گرفتار

کراچی: شہرقائد میں رات گئے پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 3 منشیات فروشوں سمیت10ملزمان گرفتار کرلئے گئے، گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ اورچھینےگئےموبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف پولیس متحرک ہوگئی ہے، لیاری کے علاقے نوالین میں پولیس نے کارروائی کے بعد سنگین وارداتوں میں مطلوب گینگ وارکااہم کارندہ گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گارڈن میں پو لیس مقابلےمیں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، دوسری جانب رضویہ میں پولیس نے منشیات کے اڈے پرچھاپہ مارکرتین منشیات فروشوں کوحراست میں لےکرمنشیات برآمد کرلی۔

اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رنچھوڑ لائن، عثمان آباد اوررامسوامی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے چارافراد کو حراست میں لے لیاجن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایاجاتاہےجبکہ کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، سولہ موبائل فونز،اور دولیپ ٹاپ برآمد کرلیئے گئے ہیں جبکہ شیر شاہ پنکھاہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا اورجوبلی سینما کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں