اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

10 سالہ بچے کا طیارے میں بیٹھنے سے قبل انوکھا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے ایئرپورٹ پر طیارے میں سوار ہونے سے قبل 10 سالہ بچے نے انوکھا مطالبہ کردیا جس پر سب حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوہانسبرگ ایئرپورٹ بورڈنگ کے دوران نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے نے اپنی ٹی شرٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

کیوی بچے اسٹیو لوکاس کا کہنا تھا کہ میں ٹی شرٹ اس لیے تبدیل کرنا چاہتا ہوں کہ اس پر ’سانپ‘ پرنٹ ہے اور میں طیارے میں سوار ہوا تو کچھ مسافر یہ دیکھ کر خوفزدہ ہوجائیں گے۔

اسٹیو لوکاس اپنے دادا کے گھر چھٹیاں گزارنے کے بعد جنوبی افریقہ سے واپس نیوزی لینڈ جارہا تھا، بچے نے جوہانسبرگ ایئرپورٹ پر بورڈنگ کے دوران عملے سے ٹی شرٹ تبدیل کرنے کا کہا۔

لوکاس کے والدین اسٹیو اور مارگا نے سیکیورٹی آفیسر سے کہا کہ اس طرح کی ٹی شرٹ پہن کر طیارے میں سوار ہونا ممنوع ہوتا ہے اس لیے بیٹے نے ایسا کہا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوکاس کی کالے رنگ کی ٹی شرٹ پر سبز رنگ کا سانپ پرنٹ ہے، مذکورہ واقعہ 17 دسمبر کو پیش آیا۔

بچے کے والدین نے جنوبی افریقی ایئرپورٹ انتظامیہ کو بذریعہ ای میل کپڑوں کے حوالے سے ایئرپورٹ قوانین کے بارے میں دریافت کیا۔

جوہانسبرگ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بچے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جواب دیا کہ ہماری توجہ اس جانب مبذول کرانے کا شکریہ، ہم نے لباس کے قواعد و پابندیوں کے حوالے سے رائے مانگ لی ہے جیسے ہی جواب موصول ہوگا آپ کو اطلاع کردی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں