کراچی، پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق kite string slits
The news is by your side.

Advertisement

کراچی، پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والی 10 سالہ بچی طیبہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، بچی کے اہلخانہ سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ ڈور کی سمت سے پتا لگایا جائے گا کہ ملزمان کس جانب ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب بچی کے بھائی کا کہنا ہے کہ غریب آباد میں قائم غیرقانونی مویشی منڈی کی وجہ سے بہن کو اسپتال نہ پہنچا سکے، اسپتال کے پاس قائم مویشی منڈی کی وجہ سے ٹریفک جام تھا، جس کے باعث ایمبولینس تاخیر سے پہنچی۔

طیبہ کے بھائی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی طرح کراچی میں بھی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق بچی کے گلے میں پتنگ کی دوڑ اس طرح پھنسی کے اسے نکالا بھی نہ جاسکا، عباسی شہید اسپتال میں بچی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں