لاہور: دس سالہ بچی کا گلے میں پھندا ڈال کرقتل ، بھائی زخمی -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور: دس سالہ بچی کا گلے میں پھندا ڈال کرقتل ، بھائی زخمی

لاہور : شالیمار میں شیلر چوک کے قریب سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر دس سالہ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل جبکہ اس کے بھائی گیارہ سالہ عبدالرحمٰن کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں دس سالہ بچی کی لاش اور اس کا گیارہ سالہ بھائی زخمی حالت میں ملا، مقتولہ ایمان کے گلے پر پھندے کے نشانات واضح ہیں۔

واردات میں ایمان کے بڑے بھائی عبدالرحمٰن کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔ عبدالرحمٰن اور مقتولہ ایمان کی دادی ثریا بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی پوتی کو سوتیلی ماں نے مکان ہتھیانے کی خاطر قتل کیا۔

پولیس نے اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن سول لائن حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں