The news is by your side.

Advertisement

پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100فیصد اضافہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا، ورکرز کے لیے معاوضہ اور الاؤنس کے ساتھ بھاری بھی رقم جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ای سی او کورآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں پولیوورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، پولیوورکرز کے لیے معاوضہ اور الاؤنس کے ساتھ 71کروڑ60لاکھ سے زائد رقم جاری کردی گئی، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کردیا۔

پولیو ورکرز کو 500 کے بجائے 1000 روپے یومیہ معاوضہ ملے گا۔

ای او سی کوآرڈینیٹر کے مطابق مہم کے دوران پولیوورکرز کو 1ہزار یومیہ خصوصی الاؤنس بھی ملے گا، پولیو ورکرز کو پہلے مہم کے دوران 2500 روپے معاوضہ ملتا تھا، ورکرزکو اب 5 سے 7 ہزار مہم الاؤنس ملے گا۔

ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل

خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں سربراہ قومی انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر صفدر رانا کا کہنا تھا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی، مہم 130 اضلاع میں منعقد ہوئی، انسداد پولیو مہم میں 32 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی، 2 لاکھ 25 ہزار ورکرز نے مہم میں حصہ لیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مہم میں 6 سے59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، اور مہم کا سلسلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا، انسدادپولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی تربیت دی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں