تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سو سالہ ورثہ بچانے کیلئے خاندان نے گھر کو عجائب خانہ بنا دیا

ریاض : سوسالہ خاندانی ورثے کو محفوظ بنانے کےلیے سعودی خاندان نے اپنے گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا جہاں گھریلواستعمال کی ہر قسم کی 100 سال پرانی عام اشیاء موجود ہیں۔

دنیا بھر میں ایسے افراد بہت دیکھے ہوں گے جو اپنے ورثے کو اس قدر سنبھالیں کہ گھر کو ہی میوزیم میں تبدیل کردیں لیکن سعودی عرب میں ایک ایسا خاندان بھی ہے جس نے اپنے آباؤاجداد کے ورثے کو بچانے کےلیے اپنے گھر کو عجائب خانے میں تبدیل کردیا۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ القصیم گورنری کے علاقے عنیزہ میں آباد یہ خاندان 100 سال سےنوادرات اور پرانے دور میں عام استعمال ہونے والی چیزیں جن میں برتن، لال ٹینیں، پرانے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور دیگر مشینیں بھی شامل ہیں ذخیرہ کرتا رہا ہے۔

الرشید میوزیم کے مالک خالد عبد اللہ الرشید نے عرب خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمارے خاندان نے قومی ورثے کو بچانے کےلیے مختلف اشیاء کے 15 ہزار نوادرات جمع کیے ہیں۔

عبداللہ الرشید نے بتایا کہ ہم نے 1988 میں میوزیم قائم کیا تھا جس میں تمام اشیاء ایک ترتیب نے رکھی گئی ہیں جسے ہمارے اہل خانہ گزشتہ سو برس سے جمع کرتے آرہے ہیں۔

میوزیم کے مالک کا کہنا تھا کہ اس عجائب گھر میں 150 پرانی بندوقیں،60 سال پرانی زرعی اوزار اور آباؤ اجداد کے خریدے گئے پرانے برتن اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الرشید میوزیم سعودی عرب میں منعقد ہونے والی درجنوں نمائشوں میں حصّہ لے چکا ہے جس کے باعث ان کی شہرت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -