تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پولیس نے 100 سالہ خاتون کی انوکھی خواہش پوری کردی

ہر انسان اپنی زندگی میں خواہشات کی ایک لمبی فہرست بناتا ہے جس میں طرح طرح کے لذیز کھانے، بہترین لباس، کسی سیاحتی مقام کا دورہ، اسکائی ڈائیونگ جیسی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔

اسی طرح آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 100 سالہ خاتون جین بیکنٹن نے بھی خواہشات کی فہرست بنائی، مگر اس میں سب انوکھی خواہش گرفتار ہونا تھی۔

جین بیکنٹن نے اپنی سویں سالگرہ کے موقع پر اس خواہش کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا اور وکٹوریا پولیس نے ان کی مدد کی۔ اہلکاروں نے برتھ ڈے پارٹی کے دوران انہیں گرفتار کیا اور ہتھکریاں لگا کر تھانے لے آئے۔

جین بیکنٹن نے آسٹریلیا کی فوج میں کئی سالوں تک نرس کے فرائض انجام دیے۔ وہ شراب نوشی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور کئی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کے باوجود کبھی گرفتار نہیں ہوئیں۔

وکٹوریا پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد فیس بک پیج پر تصویر شیئر کی جس میں جین بیکنٹن انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

معمر خاتون کی انوکھی خواہش پوری کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے وکٹوریا پولیس تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -