لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی، 10 سال تک تنخواہ بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھاکماراکی فیملی کے لئے وزیراعظم کےاعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کو منتقل کردی گئی، فنڈ اور تنخواہ راجکو انڈسٹریز نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی ، 10سال تک تنخواہ بیوہ کےاکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہےگی، فنڈ اور 10سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔
Funds of 100000 US $ and first salary of 1667 US Dollar committed by Rajco Industries for next 10 years and announced by Honourable Prime Minister of Pakistan has been transferred to the account of Widow of deceased Sri Lankan Manager Mr Priyanatha Khumara in Sri Lanka pic.twitter.com/vde6IeXJVY
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 17, 2022
ڈاکٹرشہبازگل نے اکاونٹس کی تفصیلات بھی جاری کیں ، جس کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نےپریانتھاکی بیوہ اوربچوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کئے جبکہ راجکوانڈسٹریزانتظامیہ نے بھی پریانتھاکماراکی تنخواہ ڈالر میں فیملی کو بھجوائی۔
پریانتھاکماراکی موت کےبعدپہلی تنخواہ بینک کے ذریعےپریانتھاکمارا کی بیوہ کواداکی گئی ، راجکوانڈسٹریزنے پریانتھا کی فیملی کیلیے ہر سال 20ہزار ڈالرسیلری کی مد میں مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔