پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

لاہور : میٹرک امتحانات کے حیران کن نتائج ! 1 لاکھ سے زائد طلبا فیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں 1 لاکھ 122 طلبا و طالبات فیل قرار پائے تاہم کامیابی کا مجموعی تناسب 64.53 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنلاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق رواں سال امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 64.53 فیصد رہا۔

امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار 308 طلبہ و طالبات نے شرکت کی ، جس میں 1 لاکھ 82 ہزار 186 امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ اس سال 1 لاکھ 122 طلبہ و طالبات امتحانات میں فیل قرار پائے۔

لاہور بورڈ کے حکام کے مطابق تمام امتحانی نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔

طلبہ اپنا رزلٹ آفیشل ویب سائٹ کے علاوہ مخصوص ایس ایم ایس کوڈ اور آفیشل گزٹ کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں