تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایک اور گورنر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

گلگت: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد صوبائی گورنرز نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ گورنر پنجاب اور گورنر سندھ کے مستعفی ہونے کا امکان کے بعد گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے بھی استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

نئےوزیر اعظم کے انتخاب کےبعد گورنر جی بی راجہ جلال حسین مستعفیٰ ہونگے۔

گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے30ستمبر2018کوحلف لیاتھاادھر یہ خبریں بھی سرگرم ہیں کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا مستعفی ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے حلف اٹھاتے ہی گورنر پنجاب مستعفی ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دو صوبوں کے گورنرز کے مستعفی ہونے کا امکان

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے، عمران اسماعیل عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں۔

واضح رہے کہ راجہ جلال حسین مقپون گلگت بلتستان کے چھٹے گورنر ہیں جن کا تعلق وادی ہنز ہ سے ہے اور وہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے مطابق گلگت بلتستان کے گورنر کے عہدے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار اسی علاقے کا رہائشی ہو۔

Comments

- Advertisement -