(16 جنوری 2026): بعض اوقات ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جن پر یقین نہیں آتا 103 سالہ خاتون کا اپنی سالگرہ والے دن انتقال ہوا پھر وہ ہوا جو سب کو حیران کر گیا۔
یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا، جہاں ناگپور شہر کی رہائشی 103 سالہ خاتون گنگا بائی جو کئی روز سے بیمار تھیں۔ اپنی سالگرہ والے دن انتقال کر گئیں۔
علی الصباح گھر والوں نے خاتون کا ساکت جسم دیکھ کر رشتہ داروں کو ان کی موت کی اطلاع کر دی۔ دور دراز سے رشتے دار آ گئے اور آخری دیدار بھی کر لیا گیا۔
تاہم اگلے روز آخری رسومات سے چند لمحے قبل خاتون کے پوتے راکیش سکھارے نے اپنی متوفی دادی کے پاؤں کی انگلی ہلتے دیکھی اور گھر والوں کو بتایا۔
یہ سن کر جب بزرگ خاتون کی ناک میں لگی روئی نکالی گئی تو گنگا بائی نے باقاعدہ سانس لینا بھی شروع کر دی۔ اہل خانہ نے فوری طور پر ڈاکٹر بلایا جنہوں نے ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
جس گھر میں سوگ کا سماں تھا، وہاں خوشیوں نے ڈیرے ڈال لیے اور کیونکہ وہ دن گنگا بائی کی 103 ویں سالگرہ کا دن بھی تھا تو اہل خانہ نے بڑا سا کیک منگوایا، جس کو گنگا بائی نے اپنے اولاد اور ان کے اولادوں کے ساتھ کاٹا۔
جو رشتے دار سوگ میں آئے تھے، وہ سالگرہ کا کیک کھا کر ہنسی خوشی اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


