تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

104 سالہ خاتون کی امتحانات میں شاندار کامیابی

سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، مہد سے لحد تک علم حاصل کرو جیسے محاورے کو بھارتی خاتون نے 104 برس کی عمر میں تعلیم دوبارہ شروع کرکے امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کرلیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت کی ریاست کیرالہ کی رہائشی بزرگ خاتون کے 104 سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کے عمل نے ثابت کردیا کہ حصول علم کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

سو سال سے زائد عمر کی حامل خاتون کی ریاستی امتحانات میں اے ون گریڈ کرنے پر کیرالہ کے وزیر تعلیم نے بزرگ خاتون اور دیگر تمام نئے سیکھنے والوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘104 سالہ کتیاما نے ریاست کے خواندگی مشن امتحان میں 100 میں 89 نمبر حاصل کرکے ثابت کردیا کہ علم کی دنیا میں آنے کےلیے عمر کوئی رکاوٹ نہیں’۔

واضح رہے کہ ریاست کا خواندگی امتحان چوتھی جماعت میں کامیابی حاصل کرنے کے مساوی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت کی جانب سے شرح خواندگی بڑھانے کےلیے شہریوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کا مشن شروع کیا گیا ہے، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے چوتھی، ساتویں، دسویں، گیارویں اور بارویں جماعت کے مساوی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -