جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

چوتھی جماعت کا امتحان دینے والی 105 سالہ خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، اس بات کو بھارت کی 105 سالہ خاتون سے اُس وقت سچ ثابت کردکھایا جب انہوں نے چوتھی جماعت کے امتحانات میں شرکت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالا کے شہر کولام سے تعلق رکھنے والی ’بگیراتی اماں‘ نے امتحان میں شرکت کر کے عمر رسیدہ طالبہ اور امیدوار کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شرح خواندگی کو بڑھانے کے حوالے سے ایک مہم کا آغاز کیا ، جس کے تحت کیرالا کے کئی ناخواندہ افراد نے اسکولوں میں داخلہ لیا اور امتحانات میں بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

بگیراتی اماں کے 6 بچے جبکہ 16 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری کلاس تک تعلیم حاصل کی اور پھر بہن بھائیوں کا خیال رکھنے کی وجہ سے اسکول چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہتی تھی مگر معاشی حالات اور دیگر مسائل اس کی اجازت نہیں دے رہے تھے، حکومت کی طرف سے تعلیمی فروغ کے لیے متعارف کرائی جانے والی مہم نے میرے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا’۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز اتوار سے ہوا اور گزشتہ روز  19 نومبر کو امتحانات ختم ہوئے۔

کیرالا کے محکمہ تعلیم نے خاتون کے جذبے کو سراہا اور اسے امید کی نئی کرن قرار دیا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں