مکہ المکرمہ: حرم کعبہ میں طوفانی ہواؤں کے سبب کرین گرنے کے افسوس ناک حادثے میں 107 عازمین حج شہید جبکہ دو سو تیس زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز ہواوں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی، جس کے سبب صفہ اور مروہ کے درمیان تعمیراتی کاموں کے لئے نصب کی گئی کرین گرگئی ۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس افسوس ناک حادثے میں اب تک 107 عازمین حج ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہے، حرم شریف میں اس وقت ریسکیو آپریشن جاری ہے اورمیتوں اورزخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کرین اور اس کے ساتھ گرنے والے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
87 martyred as crane collapses in Grand Mosque#Makkah: 87 martyred as crane collapses in #GrandMosqueRead more: http://arynews.asia/1K2o7ol (WARNING: This video contains scenes that some viewers may find disturbing)
Posted by Sohaib Ahmed on Friday, September 11, 2015
واضح رہے کہ حادثے کے وقت مسجد الحرام میں لاکھوں عازمین موجود تھے لیکن ان فرزندان اسلام نے اللہ کی وحدانیت اور اس کی حقانیت کی پکار جاری رکھی، طواف جاری رہا اور عازمین کی زبانوں پر لبیک اللہم لبیک کی صدائیں بلند تر ہو گئیں، ہر جانب اللہ کے قرب کے متلاشی اس کے بندوں کے لاشے تھے اور زخمی تھے لیکن زخمیوں کے لبوں پر آہ کے بجائے شکر الحمدوللہ کا کلمہ جاری تھا۔
کرین کو مسجدالحرام کی توسیع کےسلسلے میں جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں صفا اور مروہ کے درمیان نصب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مکہ مکرمہ میں گرد کا طوفان بھی آیا ہوا ہے جس کے سبب شہریوں اور عازمینِ حج کو شدید مشکلات درپیش تھیں۔
عینی شاہد محمد یوسف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ جس جگہ پیش آیا، وہ آنے جانے کا راستہ تھا جس کے سبب جانی نقصان زیادہ ہوا۔
پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے سعودی عرب میں تعینات سفیر کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ زخمیوں کو بھر پورطبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کعبہ کی زیارت میں مصروف زائرین کی حادثاتی موت صدمہ انگیز ہے، وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے کہا کہ حرم شریف میں حادثے پر دلی صدمہ ہوا،ہم سب اس مشکل وقت میں زخمی اور شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی حرم شریف میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔