اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بھارت نے کشمیر کی سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام بدلنا شروع کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارت نے کشمیر کی سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام بدلنا شروع کردئیے ہیں، سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم کا نام بدل کر سردار ولبھ بھائی پٹیل رکھ دیا گیا جبکہ ریاستی دہشت گردی سے سب سے زیادہ کشمیری بچے متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں عوام کوگھروں میں محصوراور نظام زندگی معطل ہوئے سو روز سے زائد ہوگئے ہیں، بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے کشمیرکی معیشت بھی تباہ کردی ہے، وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستورمعطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے،کاروباری مراکزاورٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز طے شدہ حکمت عملی کے تحت کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے غائب اوربدترین تشددکانشانہ بنارہی ہیں، بھارتی فورسزکی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بچے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔

- Advertisement -

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنما قید اورنظربندی ہیں جبکہ بھارتی مظالم کیخلاف آوازاٹھانے والے حریت رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سمیت غیرملکی چینلز پرپابندی عائد

دوسری جانب مودی سرکارنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی سڑکوں اوراداروں کے نام بدلنا شروع کردئیے اور سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سردارولبھ بھائی پٹیل رکھ دیا گیا ہے۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں محصورکشمیریوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کا دباؤ مستردکرتے ہوئے بچوں کوسرکاری تعلیمی اداروں میں بھیجنے اورسرکاری دفاترجانے سے انکارکردیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی میں پانچ اگست سے نافذ کرفیواورپابندیوں اور انٹرنیٹ کی بندش سے معیشت کودوبلین ڈالرکانقصان پہنچ چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں