اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1097 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 38 مریضوں کی اموات ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے وبائی صورت حال کے حوالے سے تازہ اعداد وشمار جاری کردیے جس میں بتایا گیا ہے کہ اڑتیس نئی اموات کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 22ہزار 108 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 46ہزار124کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کورونا کے ایک ہزار97نئےکیسز سامنے آئے۔
اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح2.37فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد32ہزار936ہوگئی۔ خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پایا گیا، کورونا کے پھیلاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک کے تمام صوبوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوئی جس کے بعد پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔