تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

کراچی میں سجے کا ادب میلہ، آرٹس کونسل اردو کانفرنس شروع ہونے کو ہے

کراچی: شہر قائد میں اردو ادب کے ستارے جگمگائیں گے، موضوع بنے کا اردو افسانہ،بات ہوگی شاعری کے سفر پر، اظہار خیال کیا جائے گا ناول پر، زیر بحث آئیں گی اردو کی نئی بستیاں۔

تفصیلات کے مطابق دسویں عالمی اردو کانفرنس 21 تا  25 دسمبر 2017 آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں پاک و ہند سمیت دنیا بھر کے معروف دانشور، محقق، شاعر اور ادیب شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس کو پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی سے منسوب کیا گیا ہے، اس میں گذشتہ 70 برسوں میں ادب، ثقافت، موسیقی، شاعری، مصوری، رقص، ڈراما، زبانیں، صحافت، فلم اور دیگر شعبوں میں کیا کھویا کیا پایا کے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں ہندوستان سے ڈاکٹر شمیم حنفی، ڈاکٹر قاضی افضال حسین، ڈاکٹر انیس اشفاق، ڈاکٹر علی احمد فاطمی، خوشبیر سنگھ شاد، فرحت احساس، رنجیت سنگھ چوہان، لندن سے رضا علی عابدی، جرمنی سے عارف نقوی، جاپان سے ہیروجی کتاﺅکا، مصر سے ابراہیم محمد ابراہیم، ترکی سے خلیل توقار اور دیگر اسکالرز شرکت کریں گے۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ایک عشرے تک تسلسل کے ساتھ کسی عالمی کانفرنس کا انعقاد نہ صرف آرٹس کونسل کی انتظامیہ بلکہ کراچی کے شہریوں کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، نویں عالمی اردو کانفرنس اختتام پذیر

21 دسمبر کو ہونے والے افتتاحی اجلاس کے موقع پر گزشتہ 9 کانفرنسوں میں شرکت کرنے والے ایسے ادیب اور اسکالرز جو اس دوران انتقال کرگئے ہیں، ان کی زندگی پر دستاویزی فلم پیش کی جائے گی۔

ملک کے علمی و ادبی حلقوں نے اس کانفرنس کو خوش آئند ٹھہرایا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے زبان و ادب کو فروغ ملے گا۔

پروگرام کی تفصیل

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -