تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

11ایکڑ زمین کراچی میں ہے کہاں جو فروخت ہو؟میئر کراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم پرالزام لگایاکہ ہم نےکراچی میں ایک زمین فروخت کی،11 ایکڑ زمین کراچی میں ہےکہاں؟

چڑیا گھر میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اب ایک اچھی رقم کےایم سی کو ملی ہے مگر کونسی زمین بیچی ہے وہ بتا دیں11 ایکڑ زمین کراچی میں ہےکہاں؟ اور 55ارب کی زمین کیسےہم فروخت کردیں گے؟

انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں نکاسی آب کی درستگی کا کام تیزی سےجاری ہے، کےایم سی نالوں کےتمام چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کر رہی ہے جب کہ جام چاکرو پر بھی ہمارا کام جاری ہے۔

میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر میں بارش اس نوعیت کی نہیں ہوئی مگر کےایم سی کا کام جاری ہے، ورلڈبینک نےنالوں کی صفائی کیلئے ایک ارب پورے ہمیں نہیں دیئے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کو نالوں کی صفائی کیلئےصرف نشاندہی کرا سکتے ہیں، بلدیاتی الیکشن جب حکومت چاہےگی تب ہوگا اور مئیر کےامیدوار کا فیصلہ پارٹی کرےگی۔

Comments