تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کشتی میں ہاتھ تھامے بیٹھے 11 بچے ڈوب کر جاں بحق

جکارتہ: انڈونیشیا میں دریا کی صفائی کے دوران کشتی میں ہاتھ تھامے بیٹھے 11 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں دریا کی صفائی کے دوران اسکول کے 11 طلبا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اسلامک ہائی اسکول کے 150 طلبا دریا پر صفائی مہم کے لیے گئے تھے تاہم صفائی کے دوران 21 طلبا کشتی سے دریا میں گر گئے جن میں 10 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے دریا کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران پانی کا تیز ریلہ آنے کے نتیجے میں بہہ گئے اور انہوں نے حفاظتی جیکٹس بھی نہیں پہن رکھی تھیں۔

11 Indonesian students drown during river cleanup

رپورٹ کے مطابق 11 بچے پھیپھڑوں میں زیادہ پانی بھر جانے کے باعث دم توڑ گئے، ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

ڈوبنے والے کشتی میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بیٹھے تھے، ایک بچے کے گرنے کے سبب باقی بچے بھی دریا میں گر گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریا میں نہ تو طغیانی اور نہ ہی بارش ہوئی تھی اس لیے پُرسکون دریا میں بچوں کا بہہ جانا بد قسمتی کے سوا کچھ نہیں، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

In Indonesia, 11 students drowned while cleaning a river. - Meczyki.Net

یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جس میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -