تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت: فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 13 ہلاکتیں، بھارتی چیف کی حالت تشویشناک

دہلی: بھارت میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت شدید زخمی ہوئے اور اب تک 13 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کا جسم 80 فیصد جھلس گیا، ان کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں بپن راوت کی فیملی اور ان کا عملہ شامل ہے۔

‘بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کے لیے جارہے تھے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی اہلیہ، بریگیڈئیر، لیفٹیننٹ کرنل اور پانچ سیکیورٹی افسر بھی سوار تھے، ہیلی کاپٹر حادثے کے 3 شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا’۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جائے حادثہ سے 11افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ادھر بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ حادثے سے پارلیمنٹ کوآگاہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -