کنویں میں گرنے والا مالی گیارہ دن بعد بحفاظت نکال لیا گیا -
The news is by your side.

Advertisement

کنویں میں گرنے والا مالی گیارہ دن بعد بحفاظت نکال لیا گیا

اسلام آباد : ساٹھ فٹ گہرے کنویں سے محنت کش کو گیارہ دن بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔ مالی کا کام کرنے والا نوید گیارہ دن اندھے اورگہرے کنویں میںگھاس کھا کرزندہ رہا ۔

تفصیلات کے مطابق جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے۔ اسلام آباد ای الیون میں سی ڈی اے کا مالی نوید گھاس کاٹتے ہوئے پیر پھسلنے سے گہرے کنویں میں گر گیا تھا۔

نوید کا کہنا تھا کہ کنویں میں اندھیرے کے سوا کچھ نہیں تھا۔ گیارہ دن گھاس کھاتا رہا۔ کنویں کےاردگرد گھاس کاٹتی خواتین نے مدد کی آواز سنی تو ریسکیو والوں کو خبر دی۔ جس پر ساٹھ فُٹ گہرے کنویں سے نوید کو زندہ نکال لیا گیا۔

گرنے والا شخص سی ڈی اے کا ملازم ہے، اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ نوید کی طویل گمشدگی پرگھروالے شدید پریشان تھے۔انہوں نے تو تھانے میں رپورٹ بھی درج کراوئی تھی۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں