لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق

لیہ : صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق لیہ میں کروڑلعل عیسن کےقریب بس اور منی ٹرک میں تصادم کےباعث 11افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ اور تحصیل اسپتال کروڑ منتقل کیا گیا ہے،جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل اسپتال کروڑ منتقل کیا گیا ہے۔


حیدرآباد: قومی شاہراہ پرکوچ الٹ گئی‘ 6افرادجاں بحق


خیال رہےکہ گزشتہ روز حیدرآباد کےقریب میانی فاریسٹ پربہاولپورسےکراچی جانےوالی تیزرفتاربس الٹ گئی تھی، جس کےنتیجےمیں6 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 30افراد زخمی ہوگئےتھے۔


کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


یاد رہےکہ رواں ماہ 2 جون کو کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔


ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


واضح رہےکہ رواں برس 8 جنوری کو ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں