تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شام میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

دمشق: شام کے شہر درعا میں دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ایک پک اپ ٹرک کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا، ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد گندم کے کھیت میں کام کرنے والے مزدور تھے۔

سیرین آبزرویٹری کے مطابق 2022 کے آغاز سے اب تک شام میں بارودی سرنگوں کی وجہ سے 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -