یورپی ملک یونان سے اٹلی جانے والے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دو روز گزرنے کے بعد بھی متعدد مسافروں کا پتہ نہ لگایا جاسکا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عملے کے 51 افراد سمیت 241 مسافروں کو یونان سے اٹلی لیجانے والا اطالوی جہاز میں آگ لگنے کے بعد روز بعد بھی گیارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ تاحال بے قابو ہے تاہم جہاز میں سوار مسافروں میں سے ایک شخص زندہ ملا ہے جو جہاز کے کنارے پر موجود تھا اور مدد کےلیے پکار رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے 280 افراد کو زندہ بچالیا ہے تاہم 11 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔