اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے 11وزراء نے حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے گیارہ وزراء نے گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے گیارہ وزراء نے گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھا لیا، نئے وزراء سے گورنر ملک رفیق رجوانہ نے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے نئے وزراء میں جہانگیر خانزادہ، نغمانہ مشتاق،امانت اللہ ،خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاؤالدین، منشاء اللہ بٹ، مہر اعجاز، سید زعیم قادری، نعیم اکبر ،رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار شامل ہیں. پنجاب کابینہ میں توسیع کے بعد وزراء کی مجموعی تعداد اکتیس ہو گئی جبکہ مشیروں کی تعداد 5 جبکہ سپیشل اسسٹنٹس کی تعداد 6 ہوگئی، علی رضا گیلانی بیرون ملک ہونے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔

خواجہ عمران نذیر، عزم الحق اور رانا مقبول احمد کو وزیر اعلٰی کا مشیر جبکہ ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلیے ہر ضروری اقدام کیا جائے، پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں