راولپنڈی : باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالوں کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے کے نتیجے میں 11 جوان شہید اور بارہ خوارج مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ہندوستانی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج نے 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر ایک بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی بڑی تباہی کیلئے چیک پوسٹ سے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکورٹی فورسز کی فوری کارروائی میں بارہ خوارج مارے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے سے چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں وطن کے گیارہ بہادر سپوت شہید ہوگئے۔
دھماکے سے قریب میں واقع شہریوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، اور ایک معصوم کمسن بچی شہید اور خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن جا ری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن "عزم استحکام” کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں، بہادر سپاہیوں اور بے گناہ شہریوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہی
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


