منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

کراچی میں 11 ملزمان گرفتار، تین افرادجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی جاری ہیں لیاری گینگ وار کے دو کارندوں سمیت گیارہ ملزمان گرفتار کرلئے گئے جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔

کلفٹن بلاک نائن میں پولیس کی کارروائی کے دوران چارمشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اجمیرنگری میں بھی پولیس نے چھاپہ مارااوردو ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

پی ای سی ایچ ایس بلاک دو میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکرتین مشتبہ افراد کو دھرکر تفتیش کیلئے نامعلوم منتقل کردیا۔

دوسری جانب رینجرز نے لیاری افشانی گلی میں بھی کارروائی کے بعد گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کرلیے۔

اس سے قبل فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد اپنی زندگی کی باز ی ہارگئے، پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثںاء کلفٹن نیلم کالونی میں حیدرنامی شخص کو نشانہ بنایا گیا جبکہ قیوم آباد میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں