تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

تیراکی سیکھتے ہوئے 11 سالہ بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک

شارجہ :اماراتی پولیس نے رہائشی عمارت کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 11 سالہ بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے النہدا میں واقع رہائشی عمارت القدسیہ کے فٹنس کلب میں جدید سوئمنگ کی کلاسس میں شرکت کےلیے گیا تھا اور تربیت کے دوران پول میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت سوئمنگ پول کےقریب لائف گارڈ بھی موجود نہیں تھا جو بچے کو ریسکیو کرتا۔

بچے کے اہلخانہ کا کہناتھا کہ متاثرہ بچہ بہت ہوشیار اور مختلف کھیلوں میں دلچسپی لینے والا بچہ تھا، جو اسی پہلی سوئمنگ کی پہلی کلاس میں شریک ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ طالب علم جاں بحق

یاد رہے کہ شارجہ کے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں چار سالہ طالب علم 14 نومبر کو ڈوب گیا تھا، اسکول انتظامیہ کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے بچے کو ایمبولینس کے ذریعے القاسمی اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

واضح رہے کہ رواں برس جون میں دو بچے اُس وقت سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جب والدین افطاری کرنے میں مصروف تھے۔

Comments

- Advertisement -