The news is by your side.

Advertisement

کراچی : شادی کی تقریب میں اسٹیج گرنے سے11 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: شادی کی تقریب میں اسٹیج گرنے سے11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، بچے کی والدہ نے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ،جہاں اسٹیج گرنے سے11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے میں مزید افراد بھی زخمی ہوئے ، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون ڈی توحید مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں پیش آیا، جاں بحق بچے کی شناخت 11سالہ محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔

جاں بحق بچے کے اہلخانہ عباسی شہید اسپتال پہنچے ، والدہ کا کہنا تھا کہ بچہ شادی ہال کے قریب ہی رہتا تھا اور علاقے میں شادی کی تقریب دیکھنے دوستوں کے ساتھ گیا تھا۔

اہلخانہ نے کہا شادی والی فیملی کی غفلت سے واقعہ فولٹنگ اسٹیج گرنے کے باعث پیش آیا،دولہا،دلہن کی فیملی کے خلاف قانونی کارروائی چاہتے ہیں۔

بچے کے والد سندھی ہوٹل پر بکریوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔۔ بچے کی والدہ شادی ہال کے قریب ہی کیبن لگاتی ہیں، بچے کی والدہ نے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں