تازہ ترین

باجوہ نے مجھ پر بھارت سے دوستی کے لیے دباؤ ڈالا: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

اسلام آباد: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی...

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

ماں نے اپنے ہی بیٹے کو اغوا کرلیا، ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا

کوٹ ادو : پنجاب میں 11سالہ لڑکے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، اغواء میں ملوث کوئی اور نہیں اسی کی ماں نکلی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے وارڈ نمبر6سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے11سال کے بچے کا سراغ پولیس نے لگالیا۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکے کے والد اور والدہ نے تھانے میں اغواء کی الگ الگ درخواستیں دی تھیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ لڑکے کے والدین میں علیحدگی ہے، جس کے بعد تفتیش کا رخ موڑ دیا گیا جس سے کامیابی ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب گھر کی گلی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی گئی تو معلوم ہوا کہ لڑکا خود اپنے گھرسے نکل کرجارہا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکے کی والدہ نے بیٹے کو خود اپنے ساتھ لے جا کر اس کے والد کو اغواء کے مقدمے میں پھنسانے کا ڈرامہ رچایا۔

Comments