چمن میں زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر گیارہ سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، افسوسناک واقعہ پاک افغان بارڈر روڈ پر واقع گودام میں پیش آیا۔
ڈی پی او شاہد جمیل کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ سرغنہ افغان شہری ہے، گلدار باغیچہ کے رہائشی مقتول موسیٰ کلیم کے والد عصمت اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کو عدالت نے سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔