تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کیا آپ جانتے ہیں کہ جاوتری صحت کیلئے کیسی ہے؟

جاوتری جسے جلوتری یا بسباسہ بھی کہتے ہیں، وٹامن اے ، سی ، بی ون ، بی ٹو جیسے کئی وٹامنز اور کیلشیم ، میگنیشیم ، فاسفورس ، مینگنیز اور زنک جیسے معدنیات سے بھر پور ہے۔

اس کا شمار گرم مسالے میں کیا جاتا ہے، جاوتری کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جبکہ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جنہیں جاننا بے حد ضروری ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق جاوتری کو برصغیر پاک و ہند میں کھانے کی تیاری جیسے کہ میٹھی غذائیں، گوشت، سبزیوں، چٹنیوں، پلاؤ اور چند مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کی تھوڑی سی زیادتی بھی کھانے کو کڑوا اور زہریلا بنا سکتی ہے۔ اس کی فصل ملیشیا، انڈونیشیا، سری لنکا اور بھارت میں ہوتی ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق اسے ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ایک سے تین گرام تک استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کی کم مقدار ہی فائدہ مند ہے جبکہ ضرورت سے زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

جائفل جاوتری کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فوائد

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق جاوتری کڑوی ہونے کے سبب خون کی صفائی اور دل کی بیماریوں میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

بلڈ پریشر اور شوگر کو متوازن بناتی ہے۔

مثانے اور اس کے مکمل نظام کے انفیکشن کا خاتمہ کرتی ہے۔

خوا تین کے متعدد پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے بے حد مفید ہے۔

جاوتری کے استعمال کے نتیجے میں معدے کی صحت اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے ، نظام ہاضمہ تیز ہوتا ہے ۔

جاوتری کو سانسوں اور منہ کی بد بو ختم کرنے کے لیے بھی کھایا جا سکتا ہے۔

جائفل جاوتری کا استعمال گلے میں خراشوں، کھانسی کے علاج اور گلے درد اور دمے کا علاج بھی کرتی ہے۔

جاوتری اپھار کا بھی بہترین علاج ہے۔

پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے، بچوں میں پیٹ کے کیڑے کی شکایت کو دور کرتی ہے ۔

جائفل جاوتری کا پیسٹ بنا کر جوڑوں پر لگانے سے درد ختم ہو جاتا ہے اور بڑے اور بچوں کے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

جائفل جاوتری کے استعمال کے نتیجے میں صحت پر حاصل ہونے والے نقصانات

جاوتری ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے، اس مسالے کو ذہنی صحت کے لیے منفی قرار دیا جاتا ہے۔

جائفل اگر ضرورت سے زیادہ استعمال کر لی جائے تو اس کے بہت برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جیسے کہ متلی، پیٹ درد، سانس کا پھولنا اور دورے پڑنا۔

جائفل سے بدہضمی کی شکایت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -