بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

امریکا جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی منظور شدہ چھ کرونا ویکسین لگوانے والوں کو امریکا کے سفر کی اجازت مل گئی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن ( ایف ڈی اے ) اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کرونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔

امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دے چکی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے 33 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان 20 ستمبر کو کیا تھا۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ ستمبر میں وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا تھا کہ مکمل ویکسین والے مسافر نومبر سے امریکا میں داخل ہوسکیں گے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ امریکا اپنی کرونا وائرس سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ، برطانیہ ، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے مسافر کو آنے کی اجازت دے گا، نئے قواعد کے تحت ، غیر ملکی مسافروں کو پرواز سے پہلے ویکسینیشن کے ثبوت دکھانے ، سفر کے تین دن کے اندر منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنے اور اپنے رابطوں کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس وقت بیشتر غیر امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے جو گزشتہ 14 دنوں میں برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک ، چین ، بھارت ، جنوبی افریقہ ، ایران اور برازیل میں رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں