بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

فرانس میں اپوزیشن نے صدر میکرون سے بڑا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس میں اپوزیشن نے صدر ایمانوئل میکرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر فوری پابندی عائد کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں پر 115 اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے صدر ایمانوئل میکرون کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ میں بدترین نسل کشی میں فرانس کو شریک نہیں ہونا چاہیے۔

خط میں کہا گیا کہ فرانس بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر سکتا اور ہی نہ کرے گا، لہٰذا پارلیمنٹ کے 115 اراکین نے واضح طور پر صدر سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن نے کہا کہ فرانس کا کردار امن کو فروغ دینا ہے نسل کشی میں ملوث ہونا نہیں، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی جانی چاہیے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ اسی طرح کے اقدامات دوسرے ممالک کینیڈا، نیدرلینڈز اور اسپین پہلے بھی اٹھا چکے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ فرانس اپنی تاریخ دہرائے۔

خط میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت اسرائیل کو فراہم کیے گئے ہیتھاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں