کراچی (03 مارچ 2026): مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر آج ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مشرق وسطیٰ کی 116 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ کی گئیں، اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی، ابو ظبی، دوحہ، بحرین اور کویت کی 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، قطر، کویت اور بحرین کی 20 پروازیں، پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر، ابوظبی کی 16 فلائٹس، ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اور کویت کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیں
فیصل آباد سے 4، کوئٹہ ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں، ایمریٹس، اتحاد ایئر، عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلیو، فلائی دبئی و دیگر ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 4 دن میں ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 416 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، مشرق وسطیٰ کے متعدد ملکوں کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


