تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دنیا بھر میں 19 لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی : کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ چوبیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

عالمی وبا قرار دئیے جانے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وائرس کی ہلاکت خیزی سے امریکا، یورپ اور سعودی عرب جیسے ممالک بھی محفوظ نہیں رہ سکے۔

امریکا و یورپ میں تو لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، امریکی شہریوں نے کرونا کے خوف سے رشتہ داروں میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے، دنیا بھر میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات1 لاکھ 19 ہزار 692 ہوگئیں جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کوویڈ 19 کی مہلک ترین وبا نے 20 ہزار 465 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 640 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا جہاں اب تک 17 ہزار 756 انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں وائرس نے 14 ہزار 967 جانیں نگل لیں اور 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ گئی اور مریضوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 4585 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 73 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، وائرس چین میں 3341 افراد کی جانیں نگل گیا جبکہ 82 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

جرمنی میں کرونا وائرس سے 3194 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض ہیں، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 3909 ہلاک اور 22 ہزار متاثر، سوئٹزرلینڈ میں 1138 اور ترکی میں 1296 انسانی جانیں لیں جبکہ 61 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

وائرس برازیل میں بھی 1355 ہلاک تیرہ ہزار سے زائد لوگ مریض ہیں، سوئیڈن میں 919، پرتگال میں 535، کینیڈا میں 780، انڈونیشیا میں 399، آسٹریا میں 368، نیدرلینڈز میں 2823 افراد ہلاک 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 358 افراد کو ہلاک جبکہ 10ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

وائرس نے ایکواڈور میں 355 افراد کو، ڈنمارک میں 203، جنوبی کوریا میں 200، رومانیہ میں 197 اور خلیجی ریاست سعودی عرب میں 65 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 4934 لوگ متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -