اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی جاری، مزید 1 ہزار 199 افراد اپنے وطن واپس روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے، حکومتی اعلان سے قبل بھی غیرقانونی غیر ملکیوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے واپس لوٹ گئی تھی۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق 31 دسمبر کو 1199 غیرقانونی مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس چلے گئے، 1199 غیر ملکیوں میں 389 مرد، 323 خواتین اور 487 بچے اپنے ملک واپس گئے۔

31دسمبر تک 4 لاکھ 55 ہزار 645 غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے، جبکہ روانگی کیلئے 73 گاڑیوں میں 92 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

- Advertisement -

غیرقانونی افغان باشندوں سے خطے کے دیگر ممالک بھی تنگ ہیں، جو انہیں واپس بھیجنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ دیکھا جائے تو پاکستان ایک طویل عرصے سے افغان باشندوں کی میزبانی کررہا ہے۔

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث انہیں پاکستان سے واپس بھیجنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کاعمل جاری ہے۔

خطے میں صرف پاکستان واحد ملک نہیں ہے جس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کوواپس بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ایران سے بھی غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کاسلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں