تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کروز شپ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، 2 برطانوی شہریوں سمیت 12 افراد گرفتار

لندن: میڈیرا میں کروز شپ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی، 2 برطانوی شہریوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی اور پرتگال پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میڈیرا میں کروز شپ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، 2 برطانوی شہریوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برآمد 18 کلو منشیات کی قیمت 2 ملین پاؤنڈ بتائی گئی ہے جبکہ منشیات کو چپس کے پیکٹس اور کھانے کے برتنوں میں چھپایا گیا تھا، گرفتار افراد کی عمریں 20 سے 52 برس کے درمیان ہیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار 12 افراد میں سے دو برطانوی اور نیدرلینڈز کے شہری شامل ہیں جو لندن میں رہائش پذیر تھے، گرفتار تمام افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے مبینہ طورپرمنشیات برآمد

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فون، کھانے کے برتن اور دیگر سامان نیشنل کرائم ایجنسی کی تحویل میں ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے آپریشنز منیجر ایلن راؤنڈ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، ملزمان یورپ اور برطانیہ میں منشیات سپلائی کرنا چاہتے تھے۔

ایلن راؤنڈ نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں منشیات کا پکڑا جانا ہماری بڑی کامیابی ہے جبکہ گرفتار افراد میں سے کچھ افراد سڑکوں پر پرتشدد کارروائی میں بھی ملوث ہیں۔

Comments

- Advertisement -