پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

ایک موٹرسائیکل پر 12 بچوں کی سواری، کئی زندگیوں کو خطرہ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

موٹرسائیکل سوار شہری نے خود سمیت 12 بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں، احمق نوجوان ناصرف سڑک پر بائیک دوڑاتا رہا بلکہ فخریہ انداز میں اپنی ویڈیو بھی بنوائی۔

بارہ بچوں کی ایک بائیک پر سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی جس پر صارفین بھی شدید برہم ہوئے اور موٹرسائیکل چلانے والے شہری جو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خدا نخواستہ بائیک بے قابو ہونے یا توازن بگڑنے سے بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔ خوش قسمتی سے تمام بچے محفوظ رہے۔

مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے وقوف شہری کئی بچوں کی جان اپنی ہتھیلی پر لیے موج مستیاں کررہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، متعلقہ ادارے اسے گرفتار کریں۔

- Advertisement -

لوگوں کا کہنا ہے کہ شہری نے ناصرف اپنی بلکہ بچوں اور سڑک پر موجود دیگر لوگوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈالیں۔ اس ضمن میں عوام سے رائے لی گئی کہ ایک موٹر سائیکل پر کتنے افراد کی سواری ہونی چاہیئے تو ان کا کہنا تھا کہ اول کو ایک ہی فرد مناسب رہتا ہے تاہم دو سے زیادہ ایک بائیک پر بٹھانا درست نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں